اسلام آباد۔23اکتوبر (اے پی پی):ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان (ٹی ڈی اے پی) نے امریکا میں منعقد ہونے والی بین الاقوامی نمائش’’ٹریول اینڈ ایڈونچر شو ‘‘ میں شرکت کے خواہشمند اداروں سے 3 نومبر تک درخواستیں طلب کر لی ہیں ۔2روزہ عالمی نمائش 27تا 28 جنوری 2024کو امریکی شہر نیویارک میں ہوگی۔
ٹی ڈی اے پی کی جانب سے جاری تفصیلات کے مطابق پاکستان ٹورازم ڈویلپمنٹ کارپوریشن (پی ٹی ڈی سی) اور ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان نمائش میں بھرپور شرکت کریں گے، نمائش میں ٹوورآپریٹرز،ٹریول ایجنٹس ، ایئرلائنز، ہاسپیٹیلٹی اینڈ ایسوسی ایٹڈانڈسٹری سے وابستہ خدمات فراہم کرنے والے ادارے اور افراد شرکت کر سکیں گے جس کی فیس 2لاکھ 94 ہزار روپے ہے۔
نمائش میں دو کمپنیوں کے درمیان ایک بوتھ شیئر کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ نمائش میں شرکت کے لئےدلچسپی کی حامل کمپنیز
https://tdap.gov.pk/mis/
پرآن لائن رجسٹرڈ کر ا سکتی ہیں ۔ مزید براں پاکستان ٹریڈ پورٹل
https://pakistantradeportal.gov.pk/
کے ساتھ رجسٹرڈ ادارے ہی سلیکشن کے لیے اہل ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ ٹی ڈی اے پی بین الاقوامی تجارتی نمائشوں میں شرکت کے لئے کسی نجی مارکیٹنگ کمپنی یا ایجنٹ کے ساتھ کام نہیں کرتا ، نمائش میں مصنوعات/ خدمات تیارو برآمد کرنے والے ادارے شرکت کے ذریعے اپنی مصنوعات کی نمائش کےساتھ ساتھ عالمی خریداروں کے ساتھ کاروباری معاہدوں کے مواقع سے بھی استفادہ کر سکیں گے،
جس سے قومی برآمدات کے فروغ اور قیمتی زرمبادلہ کے حصو ل میں مدد ملے گی۔نمائش کے حوالے سے مزید تفصیلات اتھارٹی کی ویب سائٹ سے بھی حاصل کی جاسکتی ہیں۔