بین الاقوامی نمائش ’’میڈیکا ‘‘میں شرکت کے لئے درخواستیں طلب

132
TDAP
سنگل کنٹری ایگز بیشن جدہ میں شرکت کے لئے درخواستیں طلب

اسلام آباد۔30اگست (اے پی پی):جرمنی میں منعقد ہونے والی بین الاقوامی نمائش’’میڈیکا ‘‘ میں شرکت کےلئے10 ستمبر تک درخواستیں طلب کر لی گئی ہیں ۔

ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان (ٹی ڈی اے پی) کی جانب سے جاری تفصیلات کے مطابق جرمنی کے شہر ڈسلڈورف میں عالمی تجارتی نمائش 13سے 16 نومبر تک منعقد ہو گی جس میں میڈیکل ، ڈینٹل ، آلات جراحی اور ہسپتالوں میں استعمال ہونے والے آلات اور ان سے وابستہ خدمات فراہم کرنے والے ادارے ، افراد شرکت کر سکیں گے ۔چار روزہ نمائش کے حوالے سے مزید تفصیلات ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی ویب سائٹ سے حاصل کی جاسکتی ہیں۔