بین الصوبائی انڈرـ19 ہاکی چیمپیئن شپ شروع ہوگئی

68

اسلام آباد ۔ 17 فروری (اے پی پی)پاکستان فیڈریشن کے زیراہتمام اہتمام بین الصوبائی انڈرـ19 ہاکی چیمپیئن شپ شہناز شیخ ہاکی سٹیڈیم راولپنڈی میں شروع ہوگئی۔ چیمپیئن شپ کا افتتاح صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت نے کیا، چیمپیئن شپ افتتاحی روز چار میچز کھیلے گئے۔ پہلا میچ کے پی کے بی اور پنجاب ڈی کے درمیان 2۔2 گول سے برابر رہا دوسرے میچ میں پنجاب بی نے گلگت بلتستان بی کو ایک یک طرفہ مقابلے کے بعد 0۔16 شکست دی، تیسرے میچ میں کے پی کے اے نے پنجاب سی کو ایک سخت مقابلے کے بعد 0۔1 سے ہرا دیا جبکہ چوتھے میچ میں سندھ اے نے فاٹا کو ایک یکطرفہ مقابلے کے بعد 0۔5 سے شکست دی، (آج) پیر کو مزید چار میچز کھیلے جائیں گے پہلا میچ سندھ اے اور کے پی کے بی، دوسرا میچ فاٹا اور پنجاب ڈی، تیسرا میچ سندھ بی اور گلگت بلتستان جبکہ چوتھا میچ اسلام آباد اور آزاد جموں و کشمیر کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا۔