- Advertisement -
اسلام آباد ۔ 28 مئی (اے پی پی) بین الصوبائی انڈر 17 فٹ بال چیمپئن شپ سٹی پارک گراﺅنڈ گلگت میں شروع ہو گئی۔ افتتاحی میچ میں اسلام آباد کی ٹیم نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے فاٹا کو دلچسپ مقابلے کے بعد 1-0 گول سے زیر کر کے فتح اپنے نام کی، میچ کے 51 ویں منٹ میں اسلام آباد کے فصیح نے گول کر کے اپنی ٹیم کو برتری دلائی جو میچ کے اختتام تک برقرار رہی
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=6706
- Advertisement -