سرگودھا ۔ 14 جنوری (اے پی پی):بین الصوبائی داجل چیک پوسٹ کی غیر قانونی ڈیزل سمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی گئی۔ بین الصوبائی داجل چیک پوسٹ پرایرانی ڈیزل کی سمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی گئی ہے ۔ انچارج چیک پوسٹ داجل سب انسپکٹر ملک عبدالقیوم چھینہ اور محمد سعید اسسٹنٹ سب انسپکٹر نے پولیس ٹیم کے ہمراہ ایرانی ڈیزل کی سمگلنگ کو ناکام بنا دیا۔ دوران چیکنگ ایک ٹرک جس میں لگا ہوا اضافی ٹینک جس میں ایرانی ڈیزل لوڈ تھا اور صوبہ بھر میں فروخت کیا جانا تھا۔ ڈیزل کو پیمائش کرنے پر1130 لیٹرموجود تھا۔ سمگلنگ کی کوشش کو ناکام بناتے ہوئے ڈرائیوراور گاڑی کو قبضہ پولیس میں لیکر مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔بین الصوبائی داجل چیک پوسٹ کی اس کارروائی پر ریجنل پولیس آفیسر سرگودھا محمد آصف شہزاد خان نے قانون شکن عناصر کے خلاف زیروٹالرنس پالیسی اپنانے پر انچارج چیک پوسٹ داجل سمیت تمام ٹیم کی کارکردگی کو سراہا۔