بین الصوبائی رابط ڈویژن کے 8 جاری اور 2 نئے منصوبوں کے لئے 1179.840 ملین روپے کے فنڈز مختص

18
According to budget documents
According to budget documents

اسلام آباد۔10جون (اے پی پی):وفاقی حکومت نے سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگرام (پی ایس ڈی پی) کے تحت آئندہ مالی سال 2025-26 کے دوران بین الصوبائی رابط ڈویژن کے 8 جاری اور 2 نئے منصوبوں کے لئے مجموعی طور پر 1179.840 ملین روپے کے فنڈز مختص کئے ہیں۔منگل کو جاری پی ایس ڈی پی کے اعدادو شمار کے مطابق وزارت بین الصوبائی رابط ڈویژن کے 8 جاری منصوبوں کے لئے 779.840 ملین روپے جبکہ دو نئے منصوبوں کے لئے 400 ملین روپے مختص کیے گئے ہیں ۔

پی ایس ڈی پی کے مطابق جاری منصوبوں میں پاکستان سپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں بائیو مکینیکل لیب کے قیام کے لئے 40.735ملین روپے، پی ایس بی کوچنگ سینٹر کراچی میں فٹ بال گرائونڈ میں فلڈ لائٹس کے لئے 108 ملین روپے، پی ایس بی کوچنگ سینٹر کی اپ گریڈیشن اور تزئین وآرائش کے لئے 70 ملین روپے، پاکستان سپورٹس کمپلیکس اسلام آباد اور پی ایس بی کوچنگ سینٹر میں مختلف کھیلوں کی سہولیات کے لئے 150 ملین روپے، پاکستان سپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں سائوتھ ایشین گیمز ، وارم اپ ٹریک، ہیٹ ایکسچینجر، کوچنگ کے لئے رہائشی فلیٹوں کی سہولیات، ہالز ، فائیو اے ہاکی گرائونڈ، فٹ سال گرائونڈ اور ماسٹر پلاننگ کے لئے 200 ملین اور پی ایس بی کوچنگ سینٹر سکر دو کی تعمیر کے لئے 50 ملین روپے مختص کیے گئے ہیں۔ اسی طرح دیگر جاری منصوبوں کے لئے بھی خاطر خواہ رقم مختص کی ہے ۔پی ایس ڈی پی کے مطابق دو نئے منصوبوں پاکستان سپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں ارشد ندیم شہباز شریف ہائی پر فارمنس سپورٹس اکیڈمی کے قیام کے لئے 300ملین روپے جبکہ فیصل آباد میں سپورٹس کمپلیکس کورٹس اور 2پیڈل کورٹس کی تعمیر کے لئے 100ملین روپے مختص کیے گئے ہیں ۔