تھانہ نیو ٹائون پولیس نے خفیہ اطلاع پر گلشنِ اقبال بلاک 14کے قریب کارروائی کرتے ہوئے بین الصوبائی منشیات سپلائرز گروہ کے اہم کارندے کو گرفتار کرکے منشیات برآمد کرلی
بین الصوبائی منشیات سپلائر گرفتار، ڈیڑھ کروڑ سے زائد مالیت کی چرس برآمد
کراچی۔ 06 اکتوبر (اے پی پی):تھانہ نیو ٹائون پولیس نے خفیہ اطلاع پر گلشنِ اقبال بلاک 14کے قریب کارروائی کرتے ہوئے بین الصوبائی منشیات سپلائرز گروہ کے اہم کارندے کو گرفتار کرکے منشیات برآمد کرلی۔منگل کوترجمان ایسٹ پولیس کے مطابق گرفتار ملزم کے قبضے سے 81کلو گرام اعلی کوالٹی کی چرس برآمدکرلی جس کی مالیت تقریبا ڈیڑھ کروڑ سے زائد بنتی ہے
جبکہ منشیات کی سپلائی میں استعمال ہونے والی تینوں گاڑیوں کو بھی تحویل میں لے لیا گیاہے ۔ملزم انعام الرحمن ولد عبد الصمد کے پی کے سے منشیات لاکرکراچی میں سپلائی کرتا تھا۔پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش کا آغاز کردیا ہے جبکہ ملزم کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔









