بین الصوبائی منشیات فروش گینگ گرفتار ، 22کلو گرام سے زائد چرس برآمد

153
6 arrested
6 arrested

کراچی۔ 11 مارچ (اے پی پی):کراچی پولیس کے اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ(ایس آئی یو)نے سپر ہائی وے ٹول پلازہ کے قریب کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروشی میں ملوث ایک مرد اور چار خواتین پر مشتمل گینگ کو گرفتار کرلیا۔

ایس ایس پی ایس آئی یو جنیداحمد شیخ کے مطابق گرفتار منشیات فروشوں کی شناخت ارشد حسین، صائمہ زوجہ طارق، نسیمہ زوجہ محمد علی، راشدہ بیوی عنایت حسین اور صفیہ زوجہ شاہد کے نام سے ہوئی ہے۔

گرفتار منشیات فروش گروہ کے قبضے سے 22کلو 770 گرام چرس برآمد کی گئی ہے۔ملزمان کا تعلق سندھ اور بلوچستان میں سرگرم بین الصوبائی منشیات فروش گینگ سے ہے۔