18.8 C
Islamabad
جمعہ, اپریل 4, 2025
ہومضلعی خبریںبین المذاہب ہم آہنگی وقت کی اہم ضرورت ہے،ڈی پی اوسرگودھا

بین المذاہب ہم آہنگی وقت کی اہم ضرورت ہے،ڈی پی اوسرگودھا

- Advertisement -

سرگودھا۔18جنوری (اے پی پی):اتحاد بین المذاہب ہم آہنگی کمیٹی کا اجلاس ڈی پی او ڈاکٹر رضوان اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہیڈکوارٹر ارشد احمد وٹو کی زیر صدارت ڈی سی دفتر کے کمیٹی روم میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں متعلقہ سرکاری محکموں کے علاوہ مختلف مذاہب کے نمائندہ اکابرین نے شر کت کی ۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈی پی او ڈاکٹر رضوان نے کہا کہ بین المذاہب ہم آہنگی وقت کی اہم ضرورت ہے ۔

ہمارا اتحاد امن کے دشمنوں کی شکست ہے ، ہم نے نہ صرف اس اتحاد کو برقرار رکھنا ہے بلکہ مزید عمائدین کو اس میں شامل کر کے اسے مضبوط بنانا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ وطن عزیز میں بسنے والے تمام مذاہب کے ماننے والوں کو آئین پاکستان کے مطابق مکمل مذہبی آزادی حاصل ہے اور ضلع کے ہر فرد کے جان ومال کا تحفظ پولیس کی بنیادی ذمہ داری ہے ۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ ہمیں صبروتحمل کو پروان چڑھانا ہے ، انتشار کی کوئی گنجائش نہیں ۔انہوں نے کہا کہ اتحاد بین المذاہب ہم آہنگی کا فورم انتظامی اداروں اور مختلف مذاہب کے مابین روابط کو مستحکم بنانا او رکسی بھی مسئلہ کا مل بیٹھ کر حل نکالنا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ سرگودہا میں پر امن فضا کو برقرار رکھنے کیلئے تمام اقدامات یقینی بنائے جارہے ہیں ۔

اجلاس میں مولانا محمد عبدالمالک ،مولانا عبداللہ سعید ہاش، قاری وقار احمد عثمان، طارق اقبال، سکندر فرحان ، ریاست علی فیروزی، شیخ منظور الہٰی، شیخ محمد حسین مسعود، فیض الحسن، پرویز شالی، ملک ضیا الحق ، ایڈووائزر ظفر اختر ، ایم او میونسپل کارپوریشن عبدالوہاب،ارسلان ظفر ،محمد عثمان،قاری احمد علی ندیم او رسید احمد مسعود زہدی ایڈووکیٹ نے شرکت کی۔

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=291205

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں