ڈی پی اومظفرگڑھ سید غضنفر علی شاہ نے محرم الحرام کے انتظامات کے سلسلے میں تحصیل علی پور کا دورہ کیا
بین المسالک ہم آہنگی سے محرم الحرام کے پروگرامز کا پرامن انعقاد یقینی بنایا جائے گا، ڈی پی اومظفرگڑھ
مظفرگڑھ۔ 05 جون (اے پی پی):ڈی پی اومظفرگڑھ سید غضنفر علی شاہ نے محرم الحرام کے انتظامات کے سلسلے میں تحصیل علی پور کا دورہ کیا۔انہوں نے ایس ڈی پی او علی پور کے دفتر میں سرکل ایس ایچ او،ز اور سیکیورٹی افسران سے ملاقات کی اور ان کے ساتھ محرم الحرام کے پروگرامز کے حوالے سے تفصیلی گفتگو کی۔
ڈی پی او کو پاور پوائنٹ پریزینٹیشن سے ہر پروگرام کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔اس موقع پر ڈی پی او کا کہنا تھا کہ محرم الحرام کے حوالے سے سیکیورٹی کا ایک مربوط لائحہ عمل تشکیل دے دیا گیا ہے، بین المسالک ہم آہنگی سے محرم الحرام کے پروگرامز کا پرامن انعقاد یقینی بنایا جائے گا۔بعد ازاں ڈی پی او سید غضنفر علی شاہ نے اسسٹنٹ کمشنر علی پور کے دفتر میں ممبران امن کمیٹی سے ملاقات کی ملاقات میں اسسٹنٹ کمشنر علی پور اور ایس ڈی پی او علی پور بھی موجود تھے، ملاقات میں محرم الحرام کے پروگرامز کی سیکیورٹی اقدامات کی تیاریوں کے حوالے سے تفصیلی گفتگو کی گئی، ممبران امن کمیٹی نے پولیس اور انتظامیہ کے شانہ بشانہ رہنے کے عزم کا اظہار کیا۔ ڈی پی او سید غضنفر علی شاہ نے ان کے خیالات کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ محرم الحرام میں مثالی امن اور بھائی چارے کی مثال قائم کی جائے گی









