مصر نے امریکا سے اپنی قدیم تہذیب کے چار نایاب نوادرات واپس حاصل کر لیے ہیں
مصر نے امریکا سےاپنی قدیم تہذیب کے چار نایاب نوادرات واپس حاصل کر لیے
قاہرہ۔6جون (اے پی پی):مصر نے امریکا سے اپنی قدیم تہذیب کے چار نایاب نوادرات واپس حاصل کر لیے ہیں، جو مختلف تاریخی ادوار سے تعلق رکھتے ہیں۔ اماراتی نیوز ایجنسی وام کے مطابق مصری وزارت خارجہ سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ نوادرات غیر قانونی طور پر سمگل کیے گئے تھے اور ان کی واپسی ملک کے ثقافتی ورثے کے تحفظ اور قومی شناخت کے تحفظ کی جاری کوششوں کا حصہ ہے۔بیان میں بتایا گیا ہے کہ واپس حاصل ہونے والی اشیا میں سب سے نمایاں ایک گرینائٹ سے بنی مجسمے کے سر کی شکل ہے، جس نے شاہی تاج پہن رکھا ہے۔ یہ نوادرات قدیم مصری تہذیب کے اٹھارویں خاندان اور نئے سلطنتی دور سے تعلق رکھتے ہیں۔








