پنجاب فوڈ اتھارٹی راولپنڈی نے ملاوٹ مافیا کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ایک ہزار لیٹر پانی ملا مضر صحت دودھ تلف کر دیا

پنجاب فوڈ اتھارٹی راولپنڈی نے ملاوٹ مافیا کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ایک ہزار لیٹر پانی ملا مضر صحت دودھ تلف کر دیا جبکہ 14 دودھ بردار گاڑیوں کو مجموعی طور پر 2 لاکھ 87 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا ہے

راولپنڈی۔24جولائی (اے پی پی):پنجاب فوڈ اتھارٹی راولپنڈی نے ملاوٹ مافیا کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ایک ہزار لیٹر پانی ملا مضر صحت دودھ تلف کر دیا جبکہ 14 دودھ بردار گاڑیوں کو مجموعی طور پر 2 لاکھ 87 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا ہے۔

ترجمان پنجاب فوڈ اتھارٹی کے مطابق موٹروے اور مندرہ ٹول پلازوں پر ناکہ بندی کے دوران 18 گاڑیوں میں موجود 56 ہزار لیٹر دودھ کی جانچ کی گئی جس میں متعدد گاڑیوں سے ناقص اور ملاوٹی دودھ برآمد ہوا۔

ترجمان نے بتایا کہ شہریوں کو معیاری دودھ کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے دودھ بردار گاڑیوں کی روزانہ نگرانی جاری ہے جبکہ ملاوٹ مافیا کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں آئندہ بھی جاری رہیں گی۔