نواز شریف کا ہر خطاب قوم کی ترجمانی ہے، کوئی علاقہ طنز کا نشانہ نہیں، بیرسٹر دانیال چوہدری

وفاقی پارلیمانی سیکرٹری برائے اطلاعات و نشریات بیرسٹر دانیال چوہدری نے کہا ہے کہ نوازشریف کا ہر خطاب قوم کی ترجمانی ہے، کوئی علاقہ طنز کا نشانہ نہیں، سندھ اور کشمیر سے محبت ہمارے دل میں ہے، تضحیک کی کوئی گنجائش نہیں، سیاست میں تلخی کے ذمہ دار وہ ہیں جو ہر بات کو متنازع بناتے ہیں۔

اسلام آباد۔24جولائی (اے پی پی):وفاقی پارلیمانی سیکرٹری برائے اطلاعات و نشریات بیرسٹر دانیال چوہدری نے کہا ہے کہ نوازشریف کا ہر خطاب قوم کی ترجمانی ہے، کوئی علاقہ طنز کا نشانہ نہیں، سندھ اور کشمیر سے محبت ہمارے دل میں ہے، تضحیک کی کوئی گنجائش نہیں، سیاست میں تلخی کے ذمہ دار وہ ہیں جو ہر بات کو متنازع بناتے ہیں۔ شرجیل میمن کے بیان پر اپنے ردعمل میں بیرسٹر دانیال کا کہنا تھا کہ ووٹ کی عزت کا سبق ہمیں مت دیں، عوام نے تین بار نواز شریف کو منتخب کیا۔پنجاب کی ترقی کو بارشوں نے نہیں، بلکہ حالات نے متاثر کیا، منصوبے ہمارے سامنے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ خیراتی مینڈیٹ والی جماعت وہ ہے جو عوامی اعتماد کھو چکی،نواز شریف کا رویہ مضحکہ خیز نہیں بلکہ عوامی مسائل کا عکاس ہے۔ بیرسٹر دانیال چوہدری نے کہا کہ شہروں کے نام پر مذاق کی بجائے کارکردگی کا جائزہ لیں، پنجاب کی مثالیں سب کے سامنے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے ہمیشہ اتحاد اور برداشت کی بات کی، تلخی دوسروں کی سیاست ہے۔عوام کا فیصلہ ہی اصل مینڈیٹ ہے، نواز شریف تین بار وزیراعظم رہے۔