ریجنل پولیس آفیسرسرگودھا محمد شہزاد آصف خان کی زیرِ صدارت ڈویژنل رابطہ کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سرگودھا توقیر محمد نعیم،ایس پی آرآئی بی،سیف سٹی،آراوز سی ٹی ڈی
آر پی او سرگودھا کی زیر صدارت ریجنل رابطہ کمیٹی کا اجلاس، چہلم جلوسوں کی سیکیورٹی اور ممکنہ سیلاب سے نمٹنے کے لیے پولیس اقدامات کا جائزہ

مزید خبریں
سرگودھا۔ 24 جولائی (اے پی پی):ریجنل پولیس آفیسرسرگودھا محمد شہزاد آصف خان کی زیرِ صدارت ڈویژنل رابطہ کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سرگودھا توقیر محمد نعیم،ایس پی آرآئی بی،سیف سٹی،آراوز سی ٹی ڈی، اسپیشل برانچ، پنجاب ہائی وے پٹرول، رائٹ مینجمنٹ پولیس اور ایس پی یو کے افسران نے شرکت کی جبکہ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرزخوشاب، میانوالی اور بھکر ویڈیو لنک کے ذریعے شریک ہوئے۔ آر پی او نے تمام پولیس اداروں کے مابین بہترین ورکنگ ریلیشن شپ اور باہمی تعاون پر اطمینان کا اظہار کیا۔ اجلاس کے دوران چہلم امام حسین علیہ السلام کے سیکیورٹی انتظامات، ممکنہ سیلاب کے دوران پولیس اورسیف سٹی کی خدمات، ٹریفک قوانین کے نفاذ اور امن و امان کی مجموعی صورتحال کو برقرار رکھنے کی حکمتِ عملی پر تفصیلی مشاورت کی گئی۔
اس موقع پر آر پی او محمد شہزاد آصف خان نے کہا کہ محرم الحرام کے دوران امن و امان کی صورتحال مثالی رہی، اسی تسلسل کو چہلم کے دوران بھی ہرصورت برقرار رکھا جائے۔ اُنہوں نے ہدایت کی کہ ممکنہ سیلاب کے پیشِ نظر پولیس اہلکاروں کوخصوصی تربیت دی جائے تاکہ ہنگامی صورتحال سے مؤثر طریقے سے نمٹاجا سکے۔ آر پی او نے منشیات کے خاتمے اور نوجوان نسل کو اس لعنت سے بچانے کے لیے تعلیمی اداروں کے ساتھ مل کر مشترکہ اقدامات اٹھانے پر زور دیا۔ انہوں نے پکار 15 کی کالز پر پولیس رسپانس ٹائم کو مزید بہتر بنانے اور ٹریفک قوانین پر سختی سے عملدرآمد کرانے کے لیے متعلقہ افسران کو ضروری احکامات جاری کیے۔







