بین الپارلیمانی یونین کی صدر گیبریلا کیویس بیرن کی مزار اقبال پر حاضری ، بادشاہی مسجد اورشاہی قلعہ کا دورہ

90

لاہور۔26 اگست (اے پی پی )بین الپارلیمانی یونین کی صدر گیبریلا کیویس بیرن نے دورہ لاہور کے دوران مزار اقبال پر حاضری دی اور پھولوں کی چادر چڑھائی۔ انہوں نے بادشاہی مسجد کا بھی دورہ کیا، اس موقع پر بادشاہی مسجد کے خطیب مولانا عبد الخبیر آزاد نے انہیں بادشاہی مسجد کے حوالے سے بریفنگ دی اور مسجد کے مختلف حصوں کی تاریخ کے بارے میں آگاہ کیا۔ صدر بین الپارلیمانی یونین نے شاہی قلعہ کے بھی مختلف حصوں کا دورہ کیا اور مغل فن تعمیر کو سراہا۔ صدر گیبریلا کیویس بیرن نے اس موقع پر شاہی قلعہ کی عکس بندی بھی کی۔ اس موقع پر والڈ سٹی اتھارٹی کی جانب سے انہیں تحائف بھی پیش کئے گئے۔