- Advertisement -
لندن ۔ 29 جولائی (اے پی پی) انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز آل راﺅنڈر بین سٹوکس نے جنوبی افریقہ کے خلاف جاری ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور 112 رنز بنائے جس چار چھکے اور نو چوکے شامل تھے۔ یہ ان کے ٹیسٹ کیریئر کی پانچویں سنچری ہے۔ اس اننگز کے ساتھ ہی انہوں نے ٹیسٹ میں 2 ہزار رنز بھی مکمل کر لئے۔ وہ اب تک 62 اننگز میں 2089 رنز بنا چکے ہیں جس میں 5 سنچریاں اور 9 نصف سنچریاں شامل ہیں۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=63922
- Advertisement -