’’بیوٹی ویسٹ افریقا‘‘ ایکسپو میں شرکت کےلئے 19 اکتوبر تک درخواستیں طلب

122
بلو چستان میں کان کنی کے شعبے کو جدید تقاضوں پر استوار کر نا وقت کی ضرورت ہے،ٹی ڈی اے پی

اسلام آباد۔9اکتوبر (اے پی پی):نائیجریا میں منعقد ہونے والی 3 روزہ بین الاقوامی نمائش’’بیوٹی ویسٹ افریقا‘‘ میں شرکت کےلئے19 اکتوبر تک درخواستیں جمع کروائی جا سکتی ہیں ۔

ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی پاکستان (ٹی ڈی اے پی)کی جانب سے جاری تفصیلات کے مطابق عالمی نمائش 28تا30 نومبر2023تک منعقد ہو گی جس میں فیشن اینڈ بیوٹی ، کاسمیٹکس ، بیوٹی ، میک اپ ، ہیئرکیئر، پرفیوم ، سکن کیئر کاسمیٹکس سے وابستہ خدمات فراہم کرنے والے ادارے اورافراد شرکت کر سکیں گے ۔نمائش کے حوالے سے مزید تفصیلات اتھارٹی کی ویب سائٹ سے بھی حاصل کی جاسکتی ہیں۔