24.3 C
Islamabad
ہفتہ, مئی 10, 2025
ہومعلاقائی خبریںبیوہ کارڈ و راشن کارڈ کی لانچ کیلئے پی ایس ای آر...

بیوہ کارڈ و راشن کارڈ کی لانچ کیلئے پی ایس ای آر کا 23 اپریل 2025 سے دوبارہ سروے کا آغاز کیا جائیگا

- Advertisement -

راولپنڈی۔ 23 اپریل (اے پی پی):کمشنر راولپنڈی ڈویژن انجینئر عامر خٹک نے کہا کہ حکومت پنجاب بیوہ کارڈ اور راشن کارڈ لانچ کرنے جا رہی ہے،اس کیلئے 23 اپریل 2025 سے پنجاب سوشو اکنامک رجسٹری (پی ایس ای آر )سروے دوبارہ شروع کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں پی ایس ای آر کی ٹیمیں مرحلہ وار پورے پنجاب کا وزٹ کریں گی،جس علاقہ کا سروے ہو گااہلیان علاقہ کو پیشگی اطلاع کی جائے گی۔

انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ حکومت پنجاب کے اس سروے پروگرام کو کامیاب بنانے کے لئے ٹیمز کے ساتھ تعاون کریں تاکہ عوامی فلاح کے اس پروگرام کے ثمرات تمام مستحق حقداروں تک پہنچائے جاسکے۔انجینئر عامر خٹک نے مزید کہا کہ اہل شہری حکومت پنجاب کے جاری فلاحی پروگراموں میں اہلیت کیلئے پی ایس ای آر میں اپنا اندراج یقینی بنائیں۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ سروے میں اندراج کیلئے تمام اہل خانہ کے اصل شناختی کارڈ اور بچوں کا ب فارم اپنی دسترس میں رکھیں اور بیوہ خواتین اپنے شوہر کا ڈیتھ سرٹیفکیٹ بنوا کر رکھیں۔ اسکے علاوہ مزید معلومات اور راہنمائی کے لئے ہیلپ لائن 0800-02345 پر کال کریں۔ کمشنر راولپنڈی نے متعلقہ اداروں کو ہدایت کی کہ سروے کے دوران درست ریکارڈ کا اندراج یقینی بنایا جائے تاکہ حقداروں تک ان کا حق پہنچایا جاسکے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=586411

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں