بیوی پر لازم ہے کہ دوسری شادی کے لیے شوہر کی مدد کرے، الازہری پروفیسر

156

قاہرہ ۔11مارچ (اے پی پی):مصر کی جامعہ الازہر میں "فقہِ مقارن” اور شرعیہ اسلامیہ کے پروفیسر ڈاکٹر احمد کریمہ نے باور کرایا ہے کہ ایک سے زیادہ شادیاں کرنا ایک مباح عمل ہےاور بیوی پر لازم ہے کہ وہ شوہر کو بد کاری میں پڑنے سے روکنے کے لیے دوسری شادی کے حوالے سے شوہر کی معاونت کرے۔

اردو نیوز کے مطابق ڈاکٹر احمد ایک سیٹلائٹ چینل کے ٹی وی پروگرام میں گفتگو کر رہے تھے۔ انھوں نے مزید کہا کہ دوسری شادی کرنا ہر مرد کا حق ہے جس کے لیے اسے کوئی جواز پیش کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔مصری پروفیسر کے مطابق ایک سے زیادہ شادیاں کرنا نہ تو واجب ہے، نہ تجویز کردہ، نہ حرام، نہ مکروہ بلکہ یہ ایک مباح عمل ہے یعنی جس کی اجازت دی گئی ہے۔

ہر شخص اپنی حالت سے بہتر واقف ہوتا ہے اور تعدد میں مادی اور حِسّی عدل (انصاف) شرط ہے۔