بیوی کو قتل کرنے والا درندہ صفت ملزم گرفتار

52

حسن ابدال۔ 13 فروری (اے پی پی):بیوی کو قتل کرنے والا درندہ صفت ملزم گرفتار، وقوعہ میں استعمال ہونے والا اسلحہ برآمد، اسلحہ آرڈیننس کےتحت الگ مقدمہ درج کر لیا گیا ۔

تھانہ صدر حسن ابدال پولیس کو مسماۃ ف زوجہ محمد یونس نے بیان دیا کہ میری بیٹی مسماۃ ر۔ب اپنے شوہر محمد عدنان سے گھریلو ناچاقی کی وجہ سے میرے گھر میں رہائش پذیر تھی محمد عدنان اپنی بیوی کو منانے کے لیے ہمارے گھر آیا ہوا تھا جبکہ میری بیٹی اس کے ساتھ نہ جانا چاہتی تھی جس وجہ سے دونوں میاں بیوی میں کافی زیادہ توں تکرار ہوئی تو محمد عدنان نے غصہ میں آکر میری بیٹی کو پسٹل سے فائر مارے جو موقع پر جاں بحق ہو گئی۔

تھانہ صدر حسن ابدال پولیس نے فوری طور پر مقدمہ درج کر کے تفتیش عمل میں لاتے ہوئے ملزم محمد عدنان ولد عبدالعزیز ساکن پتھر گڑھ حسن ابدال کو گرفتار کر لیا جس سے دورانِ انٹیروگیشن وقوعہ میں استعمال ہونے والا پسٹل 30 بور معہ ایمونیشن برآمد کر کے اسلحہ آرڈیننس کے تحت الگ مقدمہ درج کر لیا۔