بیک لائیٹس و انڈیکٹرز درست حالت میں نہ ہونے پر موٹرسائیکلسٹ کے خلاف کارروائی کا حکم

117
Amara Athar
Amara Athar

لاہور۔16دسمبر (اے پی پی):سی ٹی او لاہور عمارہ اطہر نے بیک لائیٹس اور انڈیکٹرز درست حالت میں نہ ہونے پر موٹرسائیکلسٹ کےخلاف کارروائی کا حکم دیدیا۔

سی ٹی او لاہور عمارہ اطہر نے پیر کو جاری بیان میں کہا کہ دھند اور رات کے وقت محفوظ سفر کے پیش نظر کریک ڈاون تیز کیا جائے گا۔ رات کو عموما حادثات بیک لائیٹ، انڈیکٹرز کی وجہ سے رونما ہوتے ہیں، شہری ایک لین سے دوسری لین تبدیل کرتے وقت اندیکٹرز کا استعمال یقینی بنا ئیں ۔

انہوں نے کہا کہ شہریوں خصوصا موٹرسائیکلسٹ کے تحفظ کیلئے حفاظتی اقدامات کو یقینی بنایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ فوری طور پر گاڑیوں،موٹرسائیکلوں کی بیک لائٹس اور انڈیکٹرز کو خصوصی چیک کیا جائے گا۔

عمارہ اطہر نے کہا کہ رات کے وقت دن کی نسبت مہلک حادثات کی شرح زیادہ ہے، رواں سال رات کے اوقات میں 170 سے زائد مہلک حادثات میں قیمتی جانیں گئیں،ہیلمٹ مہم، لین لائن، ون وے اور کم عمر پر زیروٹولرنس سے مثبت اثرات دیکھنے میں آئے ہیں،موٹرسائیکلسٹ سب سے زیادہ غیر محفوظ ہوتے ہیں، انکی حفاظت بھی سب سے زیادہ اہم ہے۔