بیگم ثمینہ علوی کا پاکستان کی مایہ ناز مصنفہ, ڈرامہ نویس حسینہ معین کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار

188
ثمینہ عارف علوی
بریسٹ کینسر قابل علاج مرض ہے، آگاہی و شعور کو فروغ دے کر اس پر قابو پایا جا سکتا ہے،بیگم ثمینہ علوی

اسلام آباد۔26مارچ (اے پی پی):صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی اہلیہ بیگم ثمینہ علوی نے پاکستان کی مایہ ناز مصنفہ, ڈرامہ نویس حسینہ معین کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک ایک لیجنڈ سے محروم ہو گیا ہے۔

جمعہ کو اپنے ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ مجھے حسینہ معین کے انتقال کا سن کر دلی صدمہ پہنچا ہے۔ ثمینہ علوی نے حسینہ معین کے ساتھ اپنی ملاقات کا بھی حوالہ دیا اور کہا کہ وہ ان کے پسندیدہ اساتذہ میں شامل تھیں، ان کے انتقال سے پاکستان ایک لیجنڈ سے محروم ہوگیا ہے۔