بیگم نصرت بھٹو دنیا بھر کی خواتین کے لئے جمہوری جدوجہد کی روشن مثال ہیں ،وزیر اعلیٰ بلوچستان

93
Mir Sarfraz Bugti
Mir Sarfraz Bugti

کوئٹہ۔ 23 اکتوبر (اے پی پی):وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نےمادر جمہوریت محترمہ نصرت بھٹو کی لازوال جدوجہد کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ جمہوریت کی تاریخ بیگم نصرت بھٹو کے بغیر ادھوری ہے بیگم نصرت بھٹو نے عوام کے حقوق اور جمہوریت کے لئے ایک طویل اور صبر آزما جدوجہد کی ،

مادر جمہوریت بیگم نصرت بھٹو کی 13 ویں برسی کے موقع پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ بیگم نصرت بھٹو دنیا بھر کی خواتین کے لئے جمہوری جدوجہد کی روشن مثال ہیں جن کی عظیم قربانیاں اورمضبوط نظریات ہم سب کے لئے مشعل راہ ہیں وزیراعلیٰ نے کہا کہ پاکستان میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے وابستہ خواتین مادر جمہوریت کے نظریات اور جمہوری اقدار کے فروغ میں ان کی بھرپور خدمات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہیں،

انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی ہمیشہ ان کی خدمات اور ان کے متعین کردہ رہنما وصول پر عمل پیرا ہوتے ہوئے عوامی خدمت کے اپنے منشور کو ہی اپنا نصب العین بنائے گی۔