بیگم نصرت بھٹو کی زندگی جرأت، قربانی اور جمہوریت سے غیر متزلزل وابستگی کی علامت تھی،صدر مملکت آصف علی زرداری

122
بیگم نصرت بھٹو کی زندگی جرأت، قربانی اور جمہوریت سے غیر متزلزل وابستگی کی علامت تھی،صدر مملکت آصف علی زرداری

اسلام آباد۔23مارچ (اے پی پی):صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ بیگم نصرت بھٹو کی زندگی جرأت، قربانی اور جمہوریت سے غیر متزلزل وابستگی کی علامت تھی، انہوں نے آمریت کے تاریک ترین دور کا بہادری سے سامنا کیا،جمہوریت کی بحالی کی جدوجہد کی قیادت کی۔

صدر مملکت نے بیگم نصرت بھٹو کی 96 ویں سالگرہ کے موقع پر ایوان صدر پریس ونگ سے جاری پیغام میں پاکستانی تاریخ کی عظیم سیاسی شخصیت بیگم نصرت بھٹو کو ان کی 96 ویں سالگرہ پر خراجِ عقیدت پیش کرتے ہیں،بیگم نصرت بھٹو کی زندگی جرأت، قربانی اور جمہوریت سے غیر متزلزل وابستگی کی علامت تھی، انہوں نے آمریت کے تاریک ترین دور کا بہادری سے سامنا کیا،

بیگم نصرت بھٹو نے جمہوریت کی بحالی کی جدوجہد کی قیادت کی۔ صدر مملکت نے کہا کہ بیگم نصرت بھٹو نے بے پناہ ذاتی اور سیاسی مشکلات کو صبر اور وقار کے ساتھ برداشت کیا، اپنے شوہر کی ناانصافی پر مبنی گرفتاری اور شہادت اور سیاسی انتقام کے بدترین حالات کا سامنا کیا،وہ اپنے عزم و استقلال پر قائم رہیں، پاکستان پیپلز پارٹی کو تاریک دور میں سنبھالا دیا۔

صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا کہ بیگم نصرت بھٹو کی جمہوریت کیلئے قربانیاں اور خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔ صدر مملکت نے کہا کہ آج کے دن ہم بیگم نصرت بھٹو کے مشن کے ساتھ اپنی وابستگی کا اعادہ کرتے ہیں،اللہ تعالیٰ بیگم نصرت بھٹو کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔