بی آئی ایس پی احساس کفالت پروگرام کے تحت خواتین کے لئے دو سہ ماہی کیلئے 12ہزار روپے آچکے ہیں جو اسلام آباد کے 6مراکز سے وصول کیے جاسکتے ہیں ، حمزہ شفقات

174
‏اسلام آباد سے مری جانے کے راستے گزشتہ روز سے بند کر د یئے گئے ہیں، ڈی سی حمزہ شفقات

اسلام آباد۔5دسمبر (اے پی پی):ڈپٹی کمشنراسلام آباد حمزہ شفقات نے کہا ہے کہ بی آئی ایس پی احساس کفالت پروگرام کے تحت خواتین کے لئے دو سہ ماہی کیلئے 12ہزار روپے آچکے ہیں جو کہ اسلام آباد کے 6مراکز سے وصول کیئ جاسکتے ہیں ، رقم وصول کرنے کے حوالے سے کوئی مسئلہ درپیش ہو تو اپنی شکایات درج کرا سکتے ہیں ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتہ کو اپنے ایک ویڈیو پیغام میں کیا ۔ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے کہا کہ وہ تمام خواتین جو کہ بی آئی ایس پی کے احساس کفالت پروگرام میں رجسٹرڈ ہوئی ہیں ان کو مطلع کرنا چاہتا ہوں کہ ان فی کس دوسہ ماہی کے لئے تقریباً 12ہزار روپے آ چکے ہیں جو وہ اسلام آباد کے 6مر اکز سے لے سکتی ہیں ، جن مراکز سے پیسے لئے جا سکتے ہیں ان میں آئی ایم سی بی ترنول ، کمیونٹی سنٹر جی نائن ، آئی ایم سی جی بہارہ کہو ، آئی ایم سی جی ہمک ، آئی ایم سی بی ترنول اور آئی ایم سی بی جی سکس تھری شامل ہیں ۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ان مراکز سے آپ لوگوں نے پورے 12ہزار روپے لینے ہیں اور ساتھ ان کی رسید بھی لینی ہے اور اگر اس حوالے سے آپ کو کوئی مسئلہ درپیش ہو یا کوئی تنگ کرنے اور پیسے لینے کی کوشش کرے یا غلط انفارمیشن دے تو اپنی شکایات 051-9334514پر درج کریں تاکہ اس کا ازالہ کیا جاسکے۔