بی آئی ایس پی اور ڈبلیو ایف پی کے مابین معاہدے پر دستخط

792
APP59-21 ISLAMABAD: November 21 - Director General BISP, Mr. Shahid Gul Qureshi And Country Director WFP, Mr. Stephen Gluning signing an agreement on Nutrition In Social Protection. Minister of State and Chairperson BISP, MNA Marvi Memon witnessing the occasion. APP

اسلام آباد ۔ 21 نومبر (اے پی پی) بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی)، ورلڈ فوڈ پروگرام (ڈبلیو ایف پی) اور انٹگریٹڈ ری پروڈکٹو مدر نیونیٹل چائلڈ ہیلتھ پروگرام اور نیوٹریشن پروگرام پنجاب کے مابین پاکستان کے سوشل پروٹیکشن کے تحت غذائیت کے تحقیقی منصوبے پر ایک تاریخی معاہدے پر دستخط کئے گئے۔ ورلڈ فوڈ پروگرام کی جانب سے کنٹری ڈائریکٹر ڈبلیو ایف پی سٹیفن گلوننگ جبکہ بی آئی ایس پی کی جانب سے ڈائریکٹر جنرل شاہد گل قریشی نے معاہدے پر دستخط کئے۔ اس موقع پر وزیر مملکت و چیئرپرسن بی آئی ایس پی، ایم این اے ماروی میمن، ایڈیشنل سیکریٹری نیشنل ہیلتھ سروسز اینڈ ریگولیشنز ڈاکٹر ہاشم پوپلزئی، نیوٹریشن ڈبلیو ایف پی کی سربراہ مس سیسیلیا گارزن اور منیجر نیوٹریشن پروگرام پنجاب ڈاکٹر ناصر بھی موجود تھے۔ اس منصوبے کے ابتدائی مرحلے میں ضلع رحیم یار خان سے تعلق رکھنے والی مستحق خواتین جن کے بچے کی عمر چھ ماہ تا 23 ماہ ہو، انہیں ڈبلیو ایف پی کی جانب سے غذائی سپلیمنٹ اور ان خواتین کے رویوں میں تبدیلی لانے کے حوالے سے رہنمائی فراہم کی جائے گی۔ اس منصوبے پر پرائمر ی اور ثانوی محکمہ صحت پنجاب اور بین الاقوامی شہرت یافتہ تحقیقی ادارے کے تعاون سے عمل درآمد کیا جائے گا۔