اسلام آباد ۔10مئی (اے پی پی) چیئرپرسن بی آئی ایس پی ماروی میمن نے کہا ہے کہ بین الاقوامی طریقہ کار پر عمل پیرا ہوتے ہوئے بی آئی ایس پی رواں سال کے وسط میں ایک قبائلی ایجنسی سمیت 15 اضلاع میں نیا غربت سروے شروع کرنے کے ابتدائی مراحل کیلئے تیار ہے، عوام میں دوبارہ سروے کرنے سے متعلق آگاہی پیدا کرنے کیلئے انہوں نے منگل کو چکوال اور …
بی آئی ایس پی ایک قبائلی ایجنسی سمیت 15 اضلاع میں نیا غربت سروے شروع کرنے کے ابتدائی مراحل کیلئے تیار ہے،چیئرپرسن بی آئی ایس پی ماروی میمن

مزید خبریں
اسلام آباد ۔10مئی (اے پی پی) چیئرپرسن بی آئی ایس پی ماروی میمن نے کہا ہے کہ بین الاقوامی طریقہ کار پر عمل پیرا ہوتے ہوئے بی آئی ایس پی رواں سال کے وسط میں ایک قبائلی ایجنسی سمیت 15 اضلاع میں نیا غربت سروے شروع کرنے کے ابتدائی مراحل کیلئے تیار ہے، عوام میں دوبارہ سروے کرنے سے متعلق آگاہی پیدا کرنے کیلئے انہوں نے منگل کو چکوال اور اس کے ملحقہ دیہاتوں مرید، بھون اورکریالہ کا دورہ کیا۔ چیئرپرسن بی آئی ایس پی نے مستحقین تک رسائی کیلئے ٹھوس مہم شروع کر رکھی ہے تاکہ بہترین انداز میں قومی سماجی و اقتصادی رجسٹری کو اپ ڈیٹ کیا جا سکے اور یہ رجسٹری غرباءکی شناخت کے حوالہ سے دنیا کیلئے ایک ماڈل بن جائے۔








