اسلام آباد ۔ 16 جولائی (اے پی پی) خواتین کی معاشی خود مختاری میں سرمایہ کاری غربت کے خاتمے اور مالی نظام میں شمولیت کی جانب براہ راست راستہ ہے۔بی آئی ایس پی ایک سوشل سیفٹی نیٹ ہے جو نہ صرف پاورٹی مینجمنٹ میں مدد کرتا ہے بلکہ اپنے کاروباری صلاحیت رکھنے والے مستحقین کی مصنوعات کی مارکیٹ میں فراہمی کیلئے بھی کوشش کرتا ہے تاکہ انہیں غربت سے باہر …
بی آئی ایس پی مستحقین کی بنائی ہوئی دستکاریوں کی نمائش غریب خواتین کی زندگی میں تبدیلی لائے گی ، یہ ایک تاریخی شروعات ہے،چیئرپرسن بی آئی ایس پی ماروی میمن
مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 16 جولائی (اے پی پی) خواتین کی معاشی خود مختاری میں سرمایہ کاری غربت کے خاتمے اور مالی نظام میں شمولیت کی جانب براہ راست راستہ ہے۔بی آئی ایس پی ایک سوشل سیفٹی نیٹ ہے جو نہ صرف پاورٹی مینجمنٹ میں مدد کرتا ہے بلکہ اپنے کاروباری صلاحیت رکھنے والے مستحقین کی مصنوعات کی مارکیٹ میں فراہمی کیلئے بھی کوشش کرتا ہے تاکہ انہیں غربت سے باہر نکالاجاسکے۔ ان خیالات کا اظہار وزیر مملکت و چیئرپرسن بی آئی ایس پی، ایم این اے ماروی میمن نے بی آئی ایس پی کی مستحقین کی بنائی ہوئی دستکاریوں کی نمائش کے افتتاح کے دوران کیا۔








