22.1 C
Islamabad
منگل, اپریل 22, 2025
ہومقومی خبریںبی آئی ایس پی ملک کے ضرورت مند گھرانوں کو مالی امداد...

بی آئی ایس پی ملک کے ضرورت مند گھرانوں کو مالی امداد فراہم کرنے اور غربت سے نکالنے کیلئے پر عزم ہے،چیئرپرسن ڈاکٹر محمد امجد ثاقب

- Advertisement -

اسلام آباد۔2دسمبر (اے پی پی):چیئرپرسن بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام ڈاکٹر محمد امجد ثاقب نے کہا ہے کہ بی آئی ایس پی ملک کے ضرورت مند گھرانوں کو مالی امداد فراہم کرنے اور غربت سے نکالنے کے لیے پر عزم ہے۔ سکھر میں بی آئی ایس پی کے تحصیل آفس کے دورے کے دوران ڈاکٹر امجد ثاقب نے ضرورت مند خواتین سے بات چیت کی، ان کے مسائل سنے اور عملے کو انہیں جلد از جلد حل کرنے کی ہدایت کی۔

بی آئی ایس پی کے ملازمین پر زور دیا ہے کہ دفاتر کی صفائی کو برقرار رکھیں ، ضرورت مند خواتین کیساتھ ہمدردی سے پیش آئیں، کارکردگی کا اعلیٰ معیار برقرار رکھیں اور اس بات کو یقینی بنائیں کہ انہیں ایک باوقار طریقے سے مالی امداد فراہم کی جائے۔انہوں نے پی او ایس ایجنٹس کے ساتھ تعمیری بات چیت کے ذریعے کفالت وظیفہ کی بروقت اور شفاف ادائیگی کے پروگرام کے عزم کا اعادہ کیا اور ادائیگیوں کی تقسیم کے عمل کی نگرانی کرنے کی بھی ہدایت کی۔

- Advertisement -

بعد ازاں ڈاکٹر محمد امجد ثاقب نے سکھر کی ٹوبہ مسجد میں بی آئی ایس پی ملازمین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت بی آئی ایس پی 9.3 ملین مستحق خاندانوں کی اعانت اور معاشی مشکلات کا سامنا کرنے والوں کے لیے لائف لائن کے طور پر کام کر رہا ہے، غریبوں کی خدمت کرنا محض کام نہیں بلکہ ایک نیک مقصد اورعبادت ہے۔

مزید برآں، ڈاکٹر امجد ثاقب نے ضرورت مند خاندانوں کو غربت سے نکالنے، ایسے خاندانوں کے بچوں کو تکنیکی مہارتوں سے منسلک کرنے اور غربت کے خاتمے میں چھوٹے کاروبار کی اہمیت کو اجاگر کرنے پر زور دیا۔ ا س موقع پرڈاکٹر امجد ثاقب نے ضرورت مند گھرانوں کے معاشی حالات کو بہتر بنانے کے لیے انڈومنٹ فنڈ کے قیام کی تجویزبھی پیش کی۔

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=415861

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں