بی آئی ایس پی کے بجٹ میں 115ارب روپے کا اضافہ ظاہر کرتا ہے کہ حکومت معاشرے کے پسماندہ طبقے کی فلاح و بہبود کیلئے پُرعزم ہے، وزیر مملکت و چیئرپرسن ماروی میمن

94

لاہور۔29 دسمبر (اے پی پی )وزیر مملکت و چیئرپرسن بی آئی ایس پی ایم این اے ماروی میمن نے کہا ہے کہ بی آئی ایس پی نے مستحقےن کو رقوم کی ادائیگی کیلئے بائیومیٹرک تصدیق کے نظام کا آغاز کر دےا ہے جس سے بی آئی ایس پی کے آپریشنز میں مزےد بہتری آئے گی، حکومت عملی کارکردگی پر ےقےن رکھتی ہے اور اسی کی بنےاد پر ہم 2018کا الےکشن جےتےں گے،بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے بجٹ میں 115ارب روپے کا اضافہ اس بات کو ظاہر کرتا ہے کہ حکومت معاشرے کے پسماندہ طبقے کی فلاح و بہبود کیلئے پُرعزم ہے۔ وہ میانوالی میں بائیومیٹرک ادائیگی کے نظام کے افتتاح کے موقع پر خطاب کر رہی تھےں،اس موقع پر بی آئی ایس پی مستحقین، بی آئی ایس پی حکام بھی موجود تھے۔ چیئرپرسن نے کہا کہ اس وقت 83.9 فےصد مستحقین ڈیبٹ کارڈز کے ذریعے، 0.001 فےصدمستحقین موبائل بینکنگ کے ذریعے، 13 فےصدبائیومیٹرک نظام سے اور 3 فےصدمستحقین ابھی بھی پاکستان پوسٹ کے ذریعے رقوم وصول کررہی ہیں تاہم جلد ہی ادائیگی کے موجودہ تمام نظاموں کو بائیومیٹرک تصدیق کے نظام پر منتقل کردےا جائے گا۔