اسلام آباد۔9جون (اے پی پی):معاشرے کے کم آمدنی والے طبقات کی معاونت کےلئے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام(بی آئی ایس پی) کے تحت رواں مالی سال کے دوران 385.64ارب روپے تقسیم کئے جاچکے ہیں ۔
اقتصادی جائزہ رپور ٹ برائے مالی سال 25-2024کے مطابق رواں مالی سال کےلئے بی آئی ایس پی کا بجٹ 592.48ارب روپے مقرر کیا گیا تھا جبکہ جولائی 2024 تا مارچ 2025کے دوران 385.64 ارب روپے تقسیم کئے گئے ہیں ۔واضح رہے کہ بی آئی ایس پی کے بے نظیر کفالت پروگرام کے تحت 9.9ملین گھرانوں کو مالی معاونت فراہم کی جارہی ہے ۔