اسلام آباد ۔04 مارچ (اے پی پی) وزیر مملکت و چیئرپرسن بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام ( بی آئی ایس پی) ماروی میمن نے بی آئی ایس پی کے مستحق گھرانوں کے بچوں اور عوام میں شہری تعلیم ،حقوق اور کردار کے حوالے سے آگاہی پیدا کرنے کیلئے پروگراموں کے ایک سلسلے کا آغاز کیا ہے۔ پاکستان کی معروف کارٹونسٹ محترمہ نگار نذر نے بی آئی ایس پی کے مستحقین کے بچوں کیلئے ایک منفرد بورڈ گیم ڈئزائن کی ہے جو شہری و تعلیمی حقوق اور ان کے کرداروں پر مبنی اہم پیغامات کو پھیلاتی ہے۔