اسلام آباد۔ 11 مئی (اے پی پی) بی آئی ایس پی کے نئے غربت سروے کے متعلق عوام کو آگاہ کرنے کیلئے وزیر مملکت و چیئرپرسن بی آئی ایس پی ماروی میمن نے بدھ کو مہمند ایجنسی اور چارسدہ کا دورہ کیا۔ سال 2010ءمیں سابقہ حکومت کی جانب سے کرائے گئے سروے میں شمالی وزیر ستان، جنوبی وزیرستان اور قبائلی ایجنسیوں کے دیگر علاقوں سمیت فاٹا کے کئی علاقوں کو …
بی آئی ایس پی کے نئے غربت سروے سے متعلق عوام کو آگاہ کرنے کیلئے چیئرپرسن ماروی میمن کا مہمند ایجنسی اور چارسدہ کا دورہ

مزید خبریں
اسلام آباد۔ 11 مئی (اے پی پی) بی آئی ایس پی کے نئے غربت سروے کے متعلق عوام کو آگاہ کرنے کیلئے وزیر مملکت و چیئرپرسن بی آئی ایس پی ماروی میمن نے بدھ کو مہمند ایجنسی اور چارسدہ کا دورہ کیا۔ سال 2010ءمیں سابقہ حکومت کی جانب سے کرائے گئے سروے میں شمالی وزیر ستان، جنوبی وزیرستان اور قبائلی ایجنسیوں کے دیگر علاقوں سمیت فاٹا کے کئی علاقوں کو شامل نہیں کیا گیا تھا۔ بی آئی ایس پی کی 5.2ملین مستحقین میں سے 157633 خواتین کا تعلق فاٹا سے ہے۔








