بی آر ٹی بسوں کے کرایہ میں اضافہ کردیا گیا

138
بی آر ٹی
بی آر ٹی

پشاور۔ 19 جولائی (اے پی پی):پشاور کی بس ریپڈ ٹرانزٹ (بی آر ٹی) بسوں کے کرایوں میں اضافہ کردیا گیا ہے۔خیبر پختونخواہ اربن موبیلٹی اتھارٹی کی جانب سے زو پشاور کے کرایوں میں پانچ سے دس روپے کا اضافہ کیا گیا ہے ۔

اضافے کے بعد زو پشاور کا ابتدائی کرایہ 15 روپے سے بڑھ کر 20 روپے ہو جائے گا جبکہ زیادہ سے زیادہ کرایہ 55 روپے سے بڑھ کر 60 روپے ہو جائے گا۔ کرایہ میں اضافہ کا اطلاق 22 جولائی، 2024 سے ہو گا۔ ترجمان ٹرانس پشاورکے مطابق سنگل جرنی ٹکٹ کی قیمت 50 رو پے سے بڑھا کر 60 روپے کر دی گئی ہے تاہم زو کارڈ کی قیمت میں کوئی اضافہ نہیں کیا گیا

جبکہ زو بائیسکل شئیرنگ سسٹم کے کرایوں میں بھی کوئی اضافہ نہیں ہوا ۔ ترجمان ٹرانس پشاور کے مطابق اضافے کے بعد زو سسٹم میں سفر کرنے کے لیے کارڈ میں 60 روپے کا بیلنس ہونا ضروری ہوگا۔