پشاور۔ 01 جولائی (اے پی پی):عوام کی سہولت کیلئے لانچ کی گئی بی آر ٹی سروس کے کرایوں میں اضافے سے عوام مشکلات کا شکار ہونے لگے، بی آر ٹی کرایوں میں اضافے پر آج سے عملدرآمد شروع کر دیا گیا ہے۔اس حوالے سے بتایا گیا ہے کہ ہر 5 کلومیٹر تک سفرپر کرایہ 20 سے بڑھاکر 30 روپے کر دیا گیا ہے، جبکہ 40 کلومیٹر تک کے سفر کا کرایہ 60 سے بڑھا کر 70 روپے ہوگیا ہے۔
حکام کے مطابق ایک بار ٹکٹ خریدنے کی قیمت بھی 60 سے بڑھا کر 70 روپے کر دی گئی ہے، یاد رہے 16 جون کو خیبرپختونخوا اربن موبیلٹی اتھارٹی نے کرایوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا۔اس سلسلے میں جاری ٹرانس نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ فی سٹاپ کرایہ 10 روپے بڑھایا گیا ہے، محکمہ ٹرانسپورٹ کے مطابق کرایوں میں اضافہ بڑھتی مہنگائی کے باعث کیا گیا۔ اس سلسلے میں عوامی مشکلات کو مدنظر رکھنے کی بجائے انہیں مزید مشکلات کا شکار کر دیا گیا ہے۔