37.1 C
Islamabad
جمعہ, اپریل 18, 2025
ہومعلاقائی خبریںبی ایف اے کی کوئٹہ ،قلعہ سیف اللہ اور تربت میں کارروائیاں...

بی ایف اے کی کوئٹہ ،قلعہ سیف اللہ اور تربت میں کارروائیاں ،19خوراکی مراکز کے مالکان پر جرمانہ ، زائد المعیاد سامان ضبط کرلیاگیا

- Advertisement -

کوئٹہ۔ 15 اپریل (اے پی پی):بلوچستان فوڈ اتھارٹی نے کوئٹہ ،قلعہ سیف اللہ اور تربت میں حفظان صحت کے اصولوں کی خلاف ورزی پر 19خوراکی مراکز کے مالکان پر جرمانہ عائد کردیا،زائد المعیاد اشیاءکو موقع پر ضبط کرلیاگیا۔منگل کو بلوچستان فوڈ اتھارٹی کی ٹیم نے سریاب روڈاور گردونواح میں کارروائی کی ۔

خفیہ اطلاع پر سریاب روڈ اور ملحقہ علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے مختلف فوڈ بزنس آپریٹرز کے خلاف ایکشن لیا گیا ، کارروائی کے دوران ایک مشتبہ یونٹ سے بڑی مقدار میں زائدالمیعاد اشیا برآمد ہوئیں جو موقع پر ضبط کر لی گئیں۔ کمپنی کی پالیسی کے مطابق اشیا کی واپسی نہ ہونے کی صورت میں متعلقہ ایف بی او کے خلاف مزید کارروائی کی جائے گی۔

- Advertisement -

مزید برآں، ایک بیکری کو مصنوعات پر تیاری اور تاریخ تنسیخ ظاہر نہ کرنے جبکہ ایک دکاندار کو بغیر لائسنس کاروبار کرنے پر جرمانہ کیا گیا۔ کوئٹہ کے علاقے عالمو چوک پر موجود ملک شاپس کی چیکنگ کی گئی۔اس دوران 3 ملک شاپس مالکان کو جرمانہ جبکہ 4 مراکز کو اصلاحی نوٹسز کا اجراء کردیا۔ بی ایف اے کے مطابق بروری روڈ پر موجود متفرق کھانے پینے کے مراکز کی چیکنگ کی اور1 آئسکریم شاپ، 1 ریسٹورنٹ، 1 نان شاپ اور 2 جنرل اسٹورز اونرز جرمانہ کیاگیا۔

حفظان صحت کے اصولوں کی خلاف ورزی پر بی ایف اے زونل انسپکشن ٹیم نے قلعہ سیف اللہ بازار اور مرکزی شاہراہ میں قائم اشیا خوردونوش کے مراکز کے خلاف کارروائی کی۔ اور5 مختلف خوراک کے مراکز ( ملک شاپس، سویٹ اینڈ جنرل اسٹورز، ہوٹلز، پلمٹ یونٹ، نمک شاپ) سمیت دیگر وجوہات پر مراکز مالکان کو جرمانہ جبکہ متعدد مراکز کو اصلاحی نوٹسز جاری کردئیے۔

پلمٹ یونٹ مالک کے پاس فوڈ بزنس لائسنس موجود نہ ہونے پر یونٹ کو سیل کردیا۔ ہوٹلوں اور جنرل اسٹورز میں آئیوڈین کٹ کے ذریعے موقع پر جانچ پڑتال کی گئی زیادہ تر نمک کے نمونے تسلی بخش پائے گئے۔ تربت شہر و ملحقہ علاقوں میں 2 ریسٹورنٹس اور 2 جنرل اسٹورز مراکز کے مالکان کو جرمانہ جبکہ 5 مراکز کو اصلاحی نوٹسز کا اجراء کیاگیا۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=582420

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں