فرینکفرٹ۔ 05 مئی (اے پی پی)جرمنی کی لگژری گاڑیاں تیارکرنے والی کمپنی بی ایم ڈبلیو کو سال کی پہلی سہ ماہی میں 31فیصد زائد منافع حاصل ہواہے۔کمپنی کی طرف سے جاری اعدادوشمارمیں کہاگیاہے کہ جنوری سے لیکر مارچ تک کے عرصہ میں کمپنی کو حاصل شدہ منافع میں اضافے کی شرح 19فیصد رہی ۔