بی ایم ڈبلیو کے خالص منافع میں 31، ریونیو میں 12.4 فیصد اضافہ

90

فرینکفرٹ ۔ 06 مئی (اے پی پی) لگژری گاڑیاں تیار کرنے والی جرمن کمپنی ”بی ایم ڈبلیو“ کے خالص منافع میں رواں سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران 31 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بی ایم ڈبلیو نے جاری بیان میں رواں سال کے دوران اہداف حاصل کرنے کی امید ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ جنوری سے مارچ کے دوران خالص منافع 2.15 ارب یورو رہا جوکہ گزشتہ سال کے اسی عرصہ کے مقابلے میں 31 فیصد زیادہ ہے جبکہ اس عرصہ کے دوران ریونیو 12.4 فیصد کی بہتری سے 23.45 ارب یورو تک پہنچ گیا۔