22.2 C
Islamabad
بدھ, ستمبر 3, 2025
ہومقومی خبریںبی این پی کے جلسے کے اختتام پر شاہوانی اسٹیڈیم کے قریب...

بی این پی کے جلسے کے اختتام پر شاہوانی اسٹیڈیم کے قریب دھماکہ 4 افراد جاں بحق ،20 سے زائد زخمی ہو گئے

- Advertisement -

کوئٹہ۔ 02 ستمبر (اے پی پی):بلوچستان نیشنل پارٹی کے جلسے کے اختتام پر شاہوانی اسٹیڈیم کے قریب دھماکہ، 4 افراد جاں بحق جبکہ 20 سے زائد زخمی ہو گئے ہیں۔ دھماکے میں بی این پی و دیگر پارٹیوں کی لیڈر شپ محفوظ ہیں۔ ترجمان سول ہسپتال کے مطابق منگل کی شام کو کوئٹہ کے علاقے سریاب میں شاہوانی اسٹیڈیم کے باہر اس وقت دھماکہ ہوا جب بلوچستان نیشنل پارٹی کے کارکن سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان سردار عطا اللہ مینگل کی برسی کے حوالے سے منعقدہ جلسے کے اختتام پر اسٹیڈیم سے باہر نکل رہے تھے۔ ترجمان سول ہسپتال کے مطابق دھماکے میں 4 افراد جاں بحق جبکہ 20 سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔

دھماکے میں بلوچستان نیشنل پارٹی کے سابق رکن بلوچستان اسمبلی احمد نواز بلوچ بھی زخمی ہوئے ہیں۔واضح رہے کہ بلوچستان نیشنل پارٹی کے زیر اہتمام سردار عطاء اللہ مینگل کی برسی کے حوالے سے شاہوانی اسٹیڈیم میں جلسہ عام منعقد ہوا تھا جس میں تحریک تحفظ آئین پاکستان کے سربراہ محمود خان اچکزئی، بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سردار اختر جان مینگل، عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر اصغر خان اچکزئی، نیشنل پارٹی کے مرکزی سینئر نائب صدر میر کبیر احمد محمد شہی، پاکستان تحریک انصاف کے صوبائی صدر دائود شاہ کاکڑ و دیگر شریک تھے۔

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں