کوئٹہ۔ 09 فروری (اے پی پی):بلوچستان ہیلتھ کیئر کمیشن نے اپنے ریگولیٹری مینڈیٹ کے تحت نجی ہسپتال ایریا انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (ایمز) ایریا ہسپتال کوئٹہ کا معائنہ کیا۔ فوکل پرسن ڈاکٹربسم اللہ کاکڑ کے مطابق یہ دورہ کے پی ایس اے (Key Patient Safety Areas) فارم کی تصدیق کے لیے کیا گیا، جو بلوچستان ہیلتھ کیئر کمیشن ایکٹ 2019 اور بی ایچ سی سی لائسنسنگ اینڈ اینٹی کوئیکری ریگولیشنز …
بی ایچ سی سی کا ایریا انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز کوئٹہ کا اچانک معائنہ، مریضوں کے تحفظ اور معیارِ صحت کاجائزہ
کوئٹہ۔ 09 فروری (اے پی پی):بلوچستان ہیلتھ کیئر کمیشن نے اپنے ریگولیٹری مینڈیٹ کے تحت نجی ہسپتال ایریا انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (ایمز) ایریا ہسپتال کوئٹہ کا معائنہ کیا۔ فوکل پرسن ڈاکٹربسم اللہ کاکڑ کے مطابق یہ دورہ کے پی ایس اے (Key Patient Safety Areas) فارم کی تصدیق کے لیے کیا گیا، جو بلوچستان ہیلتھ کیئر کمیشن ایکٹ 2019 اور بی ایچ سی سی لائسنسنگ اینڈ اینٹی کوئیکری ریگولیشنز 2024 کے تحت عبوری لائسنس کے اجرا کے لیے لازمی شرط ہے۔
معائنہ ٹیم نے دورے کے دوران کم از کم سروس ڈیلیوری معیار پر عملدرآمد، جمع کرائی گئی دستاویزات کی جانچ، مستند طبی عملے کی دستیابی، انفراسٹرکچر اور مریضوں کے بنیادی حفاظتی تقاضوں کا جائزہ لیا۔بی ایچ سی سی کے مطابق اس نوعیت کے اچانک معائنے شفافیت، فراہم کردہ معلومات کی درستگی اور مریضوں کے حقوق کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے معمول کا حصہ ہیں۔ ڈاکٹربسم اللہ کاکڑ نے’’ اے پی پی ‘‘کوبتایاکہ کمیشن نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ صوبے بھر میں معیاری طبی سہولیات کی فراہمی، کلینیکل گورننس کے فروغ اور قانونی و اخلاقی طبی پریکٹس کے نفاذ کے لیے اقدامات جاری رکھے جائیں گے۔بی ایچ سی سی نے تمام ہیلتھ کیئر اداروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ کمیشن کے ضوابط کے مطابق مسلسل تعمیل کو یقینی بنائیں۔









