بی بی سی کے سابق میزبان ہُو ایڈورڈز پر نازیبا تصاویر کے کیس میں فردِ جرم عائد

167

لندن ۔31جولائی (اے پی پی):برطانی نشریاتی ادارے بی بی سی کے سابق میزبان ہو ایڈورڈز پر نازیبا تصاویر کے کیس میں فرد جرم عائد کر دی گئی ہے۔

رائٹرز کے مطابق 62 سالہ ہو ایڈورڈز جنہوں نے رواں سال اپریل میں استعفیٰ دے دیا تھا،گزشتہ دو دہائیوں سے بی بی سی کے ایک ٹی وی پروگرام کی میزبان رہے ۔ ٹی وی میزبان پر تین الزامات عائد کیے گئے ہیں جن میں بچوں کی نازبیا تصاویر بنا کر انہیں واٹس ایپ پر شیئر کرنا شامل ہے۔

لندن پولیس کے ترجمان نے بتایا کہ واٹس ایپ چیٹ سے متعلق یہ واقعات 2020 سے 2022 کے دوران پیش آئے۔انہوں نے بتایا کہ ہو ایڈورڈز کو گزشتہ سال 8 نومبر کو گرفتار کیا گیا تھا جبکہ 26 جون 2022 کو ان پر الزامات عائد کیے گئے تھے۔وہ ضمانت پر ہیں اور ( بدھ کو) ویسٹ منسٹر مجسٹریٹ میں پیش ہوں گے۔

ہوُ ایڈورڈز بی بی سی کی کئی بڑی خبروں کی نشریات کا حصہ رہ چکے ہیں لیکن نازیبا تصاویر کے لیے ہزاروں پاؤنڈز ادا کرنے کے الزامات کے بعد انہوں نے طبی وجوہات ظاہر کرتے ہوئے استعفیٰ دے دیا تھا۔