بی بی 39 نواں کلی میں بی اے پی کی کارنر میٹنگ، منظور خان کاکڑ اور مبین خلجی کی حمایت

124
Election
Election

کوئٹہ۔ 02 فروری (اے پی پی):بلوچستان عوامی پارٹی کے نامزد امیدوار برائے حلقہ پی بی -39 مبین خان خلجی اور نامزد امیدوار برائے قومی اسمبلی این اے-262 منظور خان کاکڑ کی سربراہی میں حلقہ پی بی-39 میں کارنر میٹنگ منعقد ہوئی ۔

اجلاس میں اہل علاقے نے سینکڑوں کی تعداد میں مختلف قوم پرست جماعتوں سے مستعفی ہو کر بلوچستان عوامی پارٹی میں شمولیت اختیار کی۔اور پی بی-39 کے نامزد امیدوار برائے صوبائی اسمبلی مبین خان خلجی اور این اے- 262 پر منظور خان کاکڑ کی قیادت پر یقین رکھتے ہوئے ان کی بھرپور حمایت کا اعلان کیا۔

کارنرز میٹنگز سے خطاب کرتے ہوئے نامزد امیدوار برائے قومی اسمبلی این اے-26 منظور خان کاکڑ نے کہا کہ کامیاب ہو کر علاقے کے عوام کی خدمت اورعلاقے بنیادی مسائل حل کریں گے۔