اسلام آباد۔3مئی (اے پی پی): بھارت کی حکمراں جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی(بی جے پی) اور حزب اختلاف کی مرکزی جماعت انڈین نیشنل کانگریس کے درمیان جاری صورتحال پر تنائو ہے، تلخ کلامی ہوئی ہے۔مشرقی پنجاب کے سابق وزیر اعلیٰ کانگریس رہنما چرنجیت سنگھ چنی نے بالاکوٹ سرجیکل اسٹرائیکس کے ثبوت مانگ لئے۔انہوں نے کہا کہ 2019 میں بھارت کی نام نہاد بالاکوٹ سرجیکل اسٹرائیکس کے بھی آج تک کوئی ثبوت نہیں ملے۔
سردار چرنجیت سنگھ چنی نے سوال کیا کہ ’’پاکستان میں حملے کہاں ہوئے؟ کہاں لوگ مارے گئے؟‘‘، بھارت نے کہاں حملہ کیا اور کتناجانی نقصان پہنچایا،کیا ہمیں معلوم نہیں ہوگا کہ ہمارے ملک میں بم گرا ہے؟۔انہوں نے کہا کہ 2019 میں کہیں بھی کچھ نہیں ہوا تھا اور نہ ہی پاکستان میں کہیں بھی کوئی حملہ ہوا۔بی جے پی نے اپنے ردعمل میں کانگریس ورکنگ کمیٹی کو پاکستان ورکنگ کمیٹی قرار دیا۔
بی جے پی کے ترجمان سمیت پاترا نے الزام لگایا کہ کانگریس دہشت گردوں اور پاکستانی فوج کو آکسیجن فراہم کر رہی ہے۔بی جے پی کے قومی ترجمان شاہنواز حسین نے کانگریس کو پاکستان کی حامی جماعت قرار دیا۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=591738