نئی دہلی ۔ 02 نومبر(اے پی پی)بھارتی سیاسی جماعت کانگریس صدر راہول گاندھی نے کہا ہے کہ اپوزیشن اتحاد کا مقصد بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو شکست دے کر اسے اقتدار سے باہر کرنا ہے اور اس کے بعد دیگر مسائل پر غور کیا جائے گا۔راہول گاندھی نے آندھرا پردیش کے وزیر اعلی این چندرا بابو نائیڈو سے اپنی رہائش گاہ پر ملاقات کے بعد کہا کہ اپوزیشن اتحاد کا مقصد بی جے پی کو ہرانا ہے اور ملک کی جمہوریت اورجمہوری اداروں کا تحفظ کرنا ہے۔