بی پی ایل میں ( جمعرات کو) ایک کھیلا جائیگا

125

ڈھاکہ ۔ 30 نومبر (اے پی پی) بنگلہ دیش پریمیئر لیگ (بی پی ایل) میں جمعرات کو ایک میچ کھیلا جائیگا۔ تفصیلات کے مطابق بی پی ایل کے دلچسپ مقابلے بنگلہ دیش میں جاری ہیں اور ایونٹ میں (آج) جمعرات کو ایک میچ کا فیصلہ ہوگا جس میں باریسال بلز اور راجشاہی کنگز کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائیگا۔ میچ شیر بنگلہ نیشنل سٹیڈیم، میر پور میں کھیلا جائیگا۔ لیگ میں (کل) جمعہ کو دو میچ کھیلے جائینگے اور اس سلسلے میں پہلا میچ کومیلا وکٹورینز اور کھلنا ٹائٹنز کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائیگا جبکہ دوسرا میچ ڈھاکہ ڈائنامیٹس اور چٹا گانگ ویکنگز کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائیگا۔ واضح رہے کہ بنگلہ دیش پریمیئر لیگ کا فائنل معرکہ 9 دسمبر کو اسی مقام پر ہوگا۔