کوپن ہیگن۔25اگست (اے پی پی): ہسپانوی نامور بیڈمنٹن سٹار اور سکستھ سیڈ کیرولینا ماریا مارٹن بی ڈبلیو ایف ورلڈ بیڈ منٹن چیمپئن شپ میں خواتین کے سنگلز مقابلوں کے کوارٹر فائنل رائونڈ میں داخل ہوگئیں ۔ 30 سالہ کیرولینا ماریا مارٹن نے ویمنز سنگلز کے پری کوارٹر فائنل رائونڈ میں حریف میانمار کی تھیٹ حڑ تھزارکو نے شکست دے کر ٹاپ 8رائونڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا۔
بی ڈبلیو ایف ورلڈ بیڈ منٹن چیمپئن شپ کے کانٹے دار مقابلے ڈنمارک کے دارالحکومت کوپن ہیگن میں جاری ہیں ۔کوپن ہیگن کے رائل ارینا میں کھیلے گئے خواتین کے سنگلز مقابلوں کے پری کوارٹر فائنل میچ میں ہسپانوی نامور بیڈمنٹن سٹار اور سکستھ سیڈ کیرولینا ماریا مارٹن نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے میانمار کی حریف کھلاڑی تھیٹ حڑ تھزار کو سٹریٹ سیٹس میں 10-21 اور 18-21 سے ہرا کر میگا ایونٹ کے کوارٹر فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا، جہاں ان کا مقابلہ تائیوان کی تائی ژو ینگ سے ہوگا۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=382479