23.9 C
Islamabad
جمعرات, اپریل 10, 2025
ہومعلاقائی خبریںبےنظیر انکم سپورٹ پروگرامکے تحت سرگودھا کے 115,632 مستحقین کوادائیگیاں کردی گئی...

بےنظیر انکم سپورٹ پروگرامکے تحت سرگودھا کے 115,632 مستحقین کوادائیگیاں کردی گئی ہیں، ڈپٹی ڈائریکٹر

- Advertisement -

سرگودھا ۔ 11 فروری (اے پی پی):ڈپٹی ڈائریکٹر بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام ضلع سرگودھا رضیہ عاصم نے کہا ہے کہ بےنظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت ضلع سرگودھا کے 115,632 مستحقین کوادائیگیاں کردی گئی ہیں۔ انہوں نے اے پی پی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ضلع سرگودھا میں 115,632 رجسٹرڈ مستفید خواتین کو بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی حالیہ جاری کردہ قسط کے تحت ادائیگیاں کی گئی ہیں۔ انہوں نے کہاکہ سرگودھا میں مستحق رجسٹرڈ مستحقین کی کل تعداد 157268 ہے جن میں سے 115,632 مستحق خواتین نے فی کس 10500 روپے کے حساب سے رقم وصول کرلی ہے جبکہ باقی 73 فیصد کی ادائیگی کا عمل جلد مکمل کر لیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ تحصیل بھلوال میں 12700 میں سے 8,516 مستفیدین، بھیرہ میں 10861 میں سے 7,118 رجسٹرڈ خواتین، کوٹ مومن میں 20651 میں سے 5,898 مستفیدین، ساہیوال میں 14986 میں سے 12430 مستفید ہونے والوں کو ادائیگیاں کی گئیں۔ انہوں نےکہا کہ تحصیل سرگودھا میں رجسٹرڈ خواتین کی کل تعداد 68537 ہے جن میں سے 48504 مستفید کنندگان نے فی کس 10500 روپے وصول کئے ہیں جبکہ شاہ پور میں 16,309 میں سے 16,112 اور سلبی ایس پی والے 15,780 میں سے 14,498 مستفید ہونے والوں نے رقم لی ہے۔ ڈپٹی ڈائریکٹر بی آئی ایس پی نے کہا کہ ادائیگیوں کا عمل شفاف طریقے سے جاری ہے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=559059

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں