19.4 C
Islamabad
جمعرات, اپریل 3, 2025
ہومعلاقائی خبریںبے روزگاری بڑا چیلنج ،نوجوانوں کو ہنرمندبنا کر بیرون ممالک روزگار کیلئے...

بے روزگاری بڑا چیلنج ،نوجوانوں کو ہنرمندبنا کر بیرون ممالک روزگار کیلئے بھیجنے کا خواب شرمندہ تعبیر ہورہاہے ،وزیراعلیٰ بلوچستان کا تقریب سے خطاب

- Advertisement -

کوئٹہ۔ 18 اکتوبر (اے پی پی):وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفرازبگٹی نے کہاہے کہ بے روزگاری بڑا چیلنج ہے، نوجوانوں کو ہنرمندبنا کر بیرون ممالک روزگار کیلئے بھیجنے کا خواب شرمندہ تعبیر ہورہاہے ،چیف منسٹر یوتھ اسکلز ڈویلپمنٹ پروگرام میں میرٹ کو یقینی بنائیں گے، بلوچستان سے جانے والے نوجوان پاکستان کا بہتر تشخص اجاگر کریں، گمراہی کا شکار نہ ہوں ، ترقی کے لئے مثبت سوچ اپنائیں بلوچستان حکومت اپنی دیگر ضروریات اور منصوبوں کو کم کرکےوسائل نوجوانوں پر خرچ کررہی ہے۔ان خیالات کااظہار انہوں نے کوئٹہ میں چیف منسٹر یوتھ اسکلز ڈویلپمنٹ پروگرام کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

وزیراعلیٰ بلوچستان میرسرفرازبگٹی نے کہاکہ نوجوانوں کو ہنر مند بناکر بیرون ملک روزگار کے لئے بھیجنا ایک خواب تھا ، آج یہ تاریخی خواب شرمندہ تعبیر ہونے جارہا ہے، بیروزگاری ایک بڑا چیلنج، جاب کے مواقع محدود ہیں ،ان حالات میں یہ حل نظر آیا کہ نوجوانوں کو ہنر مند بناکر بیرون ملک بھجیں ، وزیر اعلی بلوچستان نے کہاکہ صدر مملکت آصف علی زرداری، چئیرمین بلاول بھٹو زرداری اور وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے اس آئیڈیا سے اتفاق کیا چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے بھرپور حوصلہ افزائی کی، چیف منسٹر یوتھ اسکلز ڈویلپمنٹ پروگرام میں میرٹ کو یقینی بنائیں گے اس لئے تمام وزرا، سیکرٹریز اور افسران سو فیصد میرٹ کو یقینی بنائیں، ہر ضلع سے مساوی تعداد میں نوجوانوں کی سلیکشن ہوگی ،انہوں نے نوجوانوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ بلوچستان سے جانے والے نوجوان اپنے ملک کا بہتر تشخص اجاگر کریں، آپ پاکستان کے سفیر ہیں

- Advertisement -

، نیک نامی کا باعث بنیں ، نوجوان گمراہی کا شکار نہ ہوں ، ترقی کے لئے مثبت سوچ اپنائیں بلوچستان حکومت اپنی دیگر ضروریات اور منصوبوں کو کم کرکے نوجوانوں پر وسائل خرچ کررہی ہے، بلوچستان کے ہر نوجوان کو ترقی و روزگار کے مواقع فراہم کریں گے، وزیراعلیٰ بلوچستان میرسرفرازبگٹی نے کہاکہ نوجوانوں کی ترقی کا خواب حقیقی روپ اختیار کرنے جارہا ہے ہم بینظیر بھٹو اسکالرشپ پروگرام کے تحت باصلاحیت نوجوانوں کو آگے بڑھنے کے مواقع فراہم کررہے ہیں،بیڈ گورننس کا خاتمہ کرکے نوجوانوں کو ریاست سے نزدیک کریں گے، وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہاکہ میں پھر کہتا ہوں کوئی نوکری نہیں بکے گی ، میرٹ کو یقینی بنائیں گے، ہم نوجوانوں کو ترقی کے مواقع فراہم کررہے ہیں لیکن دوسری طرف نوجوانوں کو خود کش حملہ آور بنایا جار ہا ہے نوجوانوں کو مثبت سوچ اپنا کر آگے بڑھنا ہوگاانہوں نے کہاکہ فیصلہ بلوچستان کے عوام نے کرنا ہے کہ کون درست ،کون غلط ہے، ریاست ہماری پہچان ہے اس کی قدر ہم سب کی ذمہ داری ہے۔انہوں نے کہاکہ ترقی کا راستہ بلوچستان سے ہی نکلتا ہے۔ ناہموار ترقی پورے پاکستان کا مسئلہ ہے۔سوشل میڈیا پر بے بنیاد پروپیگنڈوں کے ذریعے گمراہی پھیلائی جاتی ہے۔ ایک طرف شنگھائی تعاون تنظیم کی کانفرنس چل رہی تھی دوسری طرف ریپ کا بے بنیاد پروپیگنڈا پھیلا کر بے چینی پھیلائی گئی ۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=514419

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں