بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام ، مستحق خواتین کو مالی امداد کی فراہمی کے لیے 3 سنٹرز قائم کردیے گئے ، انچارج سنٹر

162

شورکوٹ۔ 18 نومبر (اے پی پی):بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت رقوم کی ادائیگی شروع ہو گئی انچارج سنٹر محمد سعید نے کہا کہ مستحق خواتین کو مالی امداد کی فراہمی کے لیے 3 سنٹرز قائم کر دیے گئے ۔40 ہزار مستحق خواتین کو بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت ادائیگی کی جائے گی خواتین کی رقوم کی ادائیگی کو شفاف بنانے کے لیے سخت انتظامات کیے گئے

بے نظیر انکم سپورٹ کے سنٹرز پر خواتین کی سہولت کے لیے اضافی عملہ تعینات کیا گیا ہے سنٹرز پر رقوم کی تقسیم کے دوران نظم و ضبط کو یقینی بنایا گیا ہے مستحق خواتین کے لیے رقوم کی تقسیم کا عمل تقریبا پورے ہفتے ہی جاری رہے گا ادائیگی سنٹرز پر سہولت کے لیے رہنمائی ڈیسک بھی قائم کر دیا گیا ہے۔