بے نظیر بھٹو انکم سپورٹ پروگرام سے مستفید ہونیوالے چار فیصد افراد غیر مسلم ہیں،بی آئی ایس پی

211

اسلام آباد ۔ یکم جنوری (اے پی پی) بے نظیر بھٹو انکم سپورٹ پروگرام سے مستفید ہونیوالے چار فیصد افراد غیر مسلم ہیں۔بی آئی ایس پی کے ذرائع کے مطابق ملک میں ٰغیر مسلم آبادی کے مطابق ان کو یہ شیئر دیا گیا ہے ۔حکومت برابری کی بنیاد پر تمام شہریوں موقع فراہم کرتی ہے اور امیتازی سلوک رنگ ،نسل اور مذہب کی بنیاد پرتفریق نہیں کرتی ہے ۔حکومت بے نظیر بھٹو سپورٹ پروگرام سے ملک میں غربت کے خاتمہ کیلئے ایک حکمت عملی ترتیب دے کر آگے بڑھ رہی ہے۔یادرہے کہ بے نظیربھٹو انکم سپورٹ پروگرام حکومت پاکستان نے اکتوبر 2008 میں شروع کیا تھا،پہلے مرحلہ میں سیاسی وابستگی سے بالاتر ہوکر پارلیمنٹرین کو بی آئی ایس پی فارم دئیے گئے تھے کہ وہ ایسے غریب خاندانوں کو فارم دیں جوکہ اس کے مستحق ہیں،بعدازاں ڈور تو ڈورسروے کرواکرپاورٹی سکور کارڈ جاری کیے گئے ،اور ان کو اس پروگرام کیلئے اہل قراردیاگیاتھا۔